hihead
ct
ht
dl
ds
LK
vd
pix
is
ah
sw
sa

Thursday - 15 / 12/ 2016

جنید جمشید کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ، تیاریاں مکمل

کراچی (دیس پردیس یورپ ) جنید جمشید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معین خان اکیڈمی کراچی میں نعت خواں جنید جمشید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اہل خا نہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے گھر سے روانہ ہو چکے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جس کے بعد مرحوم کی تدفین وصیت کے مطابق دارالعلوم کورنگی میں ہو گی ۔ معین خان اکیڈمی کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، گراؤنڈ کے اندر اور باہر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔مرحوم کی میت پی این ایس
شفاٗء سے معین خان اکیڈمی لایا جائیگا۔